مقدمات درج 54811 ، 62268 منشیات فروش گرفتار

Dec 09, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ 07 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 62268 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے خلاف 54811 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 34995 کلوگرام چرس، 6866 کلو گرام ہیروئن، 1652 کلو افیون، 447 کلو آئس، 10 لاکھ 96 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں جاری آپریشنز بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 9392 چھاپے مارے گئے۔  9699 ملزمان گرفتار ہوئے اور 9391 مقدمات درج کئے گئے  ملزمان کے قبضے سے 7322 کلوگرام چرس، 270 کلو گرام ہیروئن، 439 کلوگرام افیون، 170 کلو گرام آئس اور تقریبا 65 ہزار لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)
*************************