لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے، سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 12 مقدمات درج متعدد قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ 508 قانون شکن عناصر کو تقریبا 08 لاکھ روپے سے جرمانے عائد کئے گئے اور 31 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 03، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 408 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ر ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4993 گاڑیوں کے چالان، 346 کو تھانوں میں بند، 01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا، رواں برس مجموعی طور پر شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 95 ہزار 700 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 73 ہزار 84 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 113 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************