انسداد سموگ کریک ڈاؤن، 9مقدمات درج، 6 ملزم گرفتار

Dec 08, 2024

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  صوبہ بھر میں 09 مقدمات درج کرتے ہوئے06 قانون شکن گرفتار کئے گئے، 526 قانون شکن عناصر کو 08 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 8، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 427 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،    دھواں چھوڑنے والی 4981 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 362 کو تھانوں میں بند کیا گیا  رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 90 ہزار 707 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 72 ہزار 738 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 112 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************