پولیس کیخلاف شکایات کیلئے 1787پررابطہ کریں ،آئی جی

Dec 08, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا 1787 کمپلینٹ سنٹر سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لیے مصروف عمل ہے۔ آئی جی نے کہا کہ سائلین پولیس اہلکاروں خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں، شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے رواں سال کے 11ماہ میں اب تک 2 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر اقدامات پر خرچ کی گئی۔ آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس روزانہ 1 کروڑ روپے اپنے افسران و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر خرچ کر رہی ہے۔ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

****************************