لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ صوبہ بھر میں مصروف عمل، 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کئے گئے۔507 قانون شکن عناصر کو 08 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5253 گاڑیوں کے چالان، 471 کو تھانوں میں بند، 02 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 85 ہزار 454 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 72 ہزار 267 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 110 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************