ڈاکوئوں کو ہلاک کرنیوالے پولیس افسر اہلکار کیلئے انعام ‘تعریفی سرٹیفکیٹ

Dec 07, 2024

لاہور(نامہ نگار)خطرناک ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے والے لاہور پولیس کے غازی اہلکار محمد آصف نے دہشت فیملی کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران موقع پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے بہادر کانسٹیبل محمد آصف کو گلے لگایا، خیریت دریافت کی اور شاباش دی۔ کانسٹیبل محمد آصف نے گذشتہ ماہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن کی قیادت میں ٹیم کے ہمراہ لاہور کے علاقے فیروز پارک میں مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب4 ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچایا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہادر پولیس اہلکار کیلئے تعریفی سند اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************