پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل

پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل
گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 12 مقدمات درج، قانون شکن گرفتار،  ترجمان پنجاب پولیس 
508 قانون شکن عناصر کو تقریبا 08 لاکھ روپے سے جرمانے عائد، 31 کو وارننگ جاری ۔ ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ  مصروف عمل ہے، سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 12 مقدمات درج متعدد قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔ 508 قانون شکن عناصر کو تقریبا 08 لاکھ روپے سے جرمانے عائد کئے گئے اور 31 کو وارننگ جاری کی گئی ۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 03 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 408 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3280 ملزمان گرفتار ہوئے اور 3800 مقدمات درج کئے گئے، 7599 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، 41451 افراد کو 10 کروڑ، 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2073 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 35688 ، صنعتی سرگرمی کی 365، اینٹوں کے بھٹوں کی 1411، دیگر مقامات کی 361 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4993 گاڑیوں کے چالان، 346 کو تھانوں میں بند، 01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا، رواں برس مجموعی طور پر شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 95 ہزار 700 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 73 ہزار 84 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 113 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1216)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 8, 2024