وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن ، صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی،
رواں سال 01 لاکھ سے زائد چھاپے، 62268 ملزمان گرفتار، 54811 مقدمات درج، ہزاروں کلوگرام منشیات برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ 07 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے ، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 62268 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے خلاف 54811 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 34995 کلوگرام چرس، 6866 کلو گرام ہیروئن ، 1652 کلو افیون ، 447 کلو آئس، 10 لاکھ 96 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں جاری آپریشنز بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 9392 چھاپے مارے گئے۔ 9699 ملزمان گرفتار ہوئے اور 9391 مقدمات درج کئے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے 7322 کلوگرام چرس ، 270 کلو گرام ہیروئن ، 439 کلوگرام افیون ، 170 کلو گرام آئس اور تقریبا 65 ہزار لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1215)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, December 8, 2024