پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 09 مقدمات درج، 06 قانون شکن گرفتار، 08 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانے عائد۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ صوبہ بھر میں مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 09 مقدمات درج کرتے ہوئے06 قانون شکن گرفتار کئے گئے، 526 قانون شکن عناصر کو 08 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 8، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 427 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3272 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 3783 مقدمات درج کئے گئے، 7568 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، 40943 افراد کو 10 کروڑ، 03 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2070، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 35280، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1410 جبکہ دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4981 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 362 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 90 ہزار 707 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 72 ہزار 738 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 112 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1212)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, December 7, 2024