پنجاب پولیس کے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے اور بحالی کا مشن

پنجاب پولیس کے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے اور بحالی کا مشن
آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے بہادر جانبازوں کے علاج معالجے کیلئے 37 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے اور بحالی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے  بہادر جانبازوں کے علاج معالجے کیلئے 37 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل عدنان ناصر کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے، بہاولپور کے زخمی کانسٹیبل محمد بلال جاوید کو علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل عامر محمود کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، ڈی جی خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد نصراللہ اور ملتان کے محمد فاروق کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، لودھراں کے محمد اسماعیل اور گوجرانوالہ کے محمد عرفان کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، شیخوپورہ کے زخمی کانسٹیبل محمد نوید کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بالا پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلوں سمیت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ پنجاب پولیس ویلفیئر ذرائع سے غازی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی غازی ملازمین کی جلد صحت یابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1208)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 6, 2024