پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل
گذشتہ روز 04 مقدمات درج، متعدد قانون شکن گرفتار، 08 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ صوبہ بھر میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کئے گئے۔507 قانون شکن عناصر کو 08 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3252 ملزمان گرفتار اور 3773 مقدمات درج کئے گئے، 7537 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں، 40427 افراد کو 09 کروڑ، 95 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 2061، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 34965، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1410، دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5253 گاڑیوں کے چالان، 471 کو تھانوں میں بند، 02 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 85 ہزار 454 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 72 ہزار 267 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 110 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریازاور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1207)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************