آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد،
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ڈی آئی جی سکیورٹی ملک اویس سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے،
صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابوذر شاد، سینئر نائب صدر عثمان خالد، نائب صدر شاہد نذیر، محمد علی میاں، نصراللہ مغل، عمر سرفراز و دیگر عہدیداران نے آئی جی پنجاب کو خوش آمدید کہا،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد؛ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور ڈی آئی جی سکیورٹی ملک اویس سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابوذر شاد، سینئر نائب صدر عثمان خالد، نائب صدر شاہد نذیر، محمد علی میاں، نصراللہ مغل، عمر سرفراز اور دیگر عہدیداران نے آئی جی پنجاب کو خوش آمدید کہا اور صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد نے چیمبر کے حالیہ الیکشن کے پرامن انعقاد پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔صدر لاہور چیمبر نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن کے قیام کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور موثر سکیورٹی، سیف سٹیز اتھارٹی پراجیکٹس، لا اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول کے لئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے آئی جی پنجاب کو تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور پنجاب پولیس کی سینئر قیادت نے تاجر برادری کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ٹھوس تجاویز کا تبادلہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے 26 سال سے مسلسل تعلق قائم ہے۔پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں بزنس اور معاشی سرگرمیوں کو  بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہے۔پنجاب پولیس 30 جون 2025ء تک پنجاب کے تمام اضلاع اور مرکزی تحصیلوں کو سیف سٹیز پر منتقل کر دے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لیسکو کی طرف سے تاجروں پر بجلی چوری کی ایف آئی آرز کے اندراج، تجاوزات، ٹریفک، پارکنگ اور سکیورٹی سمیت مختلف مسائل کے حل کے لئے ایس پیز کی سطح پر رابطہ کمیٹیاں بنانے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پولیس خدمت مرکز میں ریگولر لائسنسنگ سہولیات کے لئے ایس او پیز کے تحت سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے مارکیٹوں، کاروباری مراکز میں منشیات اور پیشہ ور بھکاری مافیا کے خاتمے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کاروباری مراکز سمیت اہم مقامات اور شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب پولیس کو بہترین سول آرمڈ فورس بنانے کے لئے بھرپور سرپرستی کر رہی ہیں۔پنجاب پولیس نے اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے گذشتہ سال 31ارب روپے کی ڈویلپمنٹ کی۔پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے 737 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا اورپنجاب پولیس 14.6 ارب روپے اپنے ملازمین کی ویلفیئر پر خرچ کر رہی ہے۔ پنجاب پولیس روزانہ 01 کروڑ روپے اپنے افسران و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر خرچ کر رہی ہے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی جی پنجاب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ صدر چیمبر اینڈ کامرس نے کہا کہ مسائل کے حل، تاجر برادری اور پولیس کے درمیان روابط موثر بنانے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل کو سراہتے ہیں۔لاہور کی مارکیٹوں میں جرائم کے تدارک اور سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کے بھرپور تعاون پر شکر گذار ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1205)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, December 5, 2024