آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ریکارڈ پروموشنز کا سلسلہ جاری
10 دنوں کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ریجنز میں ریکارڈ 403 افسران کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ریکارڈ پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 10 دن کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ریجنز میں 4 پروموشن بورڈز کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکارڈ 403 افسران کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں۔ راولپنڈی ریجن کے 122، فیصل آباد 129، ملتان 74 اور بہاولپور ریجن کے 78 افسران کو ترقیاں دی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمہ پولیس میں ہر رینک پر پروموشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ فورس کا مورال بلند، مزید جوش و جذبے سے خدمت خلق یقینی بنانے کے لئے پروموشنز اور ویلفیئر ضروری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کہ کہ وہ محکمانہ پروموشن کے ثمرات پہلے سے بہتر کارکردگی اور انصاف کی فوری فراہمی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1204)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, December 5, 2024