پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل
گذشتہ روز 08 مقدمات درج، 02 افراد کو گرفتار، 514 قانون شکنوں کو 08 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 08 مقدمات درج کرتے ہوئے 02 افراد کو گرفتار کیا گیا، 514 قانون شکنوں کو 08 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 412 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3248 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 3769 مقدمات درج کئے گئے، 7503 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، 39811 افراد کو 09 کروڑ، 84 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2059، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 34442، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1410 اور دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5510 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 525 کو تھانوں میں بند کیا گیا اور 01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 80 ہزار 201 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 71 ہزار 796 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ 10 ہزار 108 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1203)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 5, 2024