سنٹرل پولیس آفس: گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک افسران (TOs) کو رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 44 ٹریفک افسران (TOs) کو پروموشن رینکس لگائے،
پروموشن پانے والے گوجرانوالہ کے ٹریفک آفیسر گل شیر کے قومی کرکٹر بھائی حسن علی کی تقریب میں خصوصی شرکت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر بہتر بنایا ہے اور اگلے سال اپریل میں ٹریفک افسران (TO) کے عہدے پر مزید پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سڑکوں پر نامساعد حالات اور موسموں کی شدت میں خدمات انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز پنجاب پولیس کے حقیقی ایمبیسیڈر ہیں، ٹریفک اہلکار سڑکوں اور ٹریفک لائسنسنگ دفاتر میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کا رویہ اہمیت کا حامل ہے اور ٹریفک مینجمنٹ کے دوران شہریوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس پروفیشنل ازم سے پورے محکمہ کی نمائندگی کرتی ہے، بھرپور جوش و جذبے سے شہریوں کی خدمت اور ٹریفک روانی کے فرائض سر انجام دیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مربوط ٹریفک سسٹم، قوانین پر بہتر عملدر آمد ریاست کے نظام اور مہذب قوم کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے سموگ تدارک مہم میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک افسران (TOs) کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پروموشن پانے والے گوجرانوالہ کے ٹریفک آفیسر گل شیر کے قومی کرکٹر بھائی حسن علی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک افسران (TOs) کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 44 ٹریفک افسران (TOs) کو پروموشن رینکس لگائے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی یونیفارم میں تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے ٹریفک افسران کو دلی مبارک باد دی اور مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمانہ ترقی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس ہے۔ نئے جوش و ولولے کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔ تقریب میں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے ٹریفک افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے جبکہ والدین عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 02 کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور ایس ایس پی ٹریفک پنجاب سید غضنفر علی نے تقریب میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1202)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 5, 2024