پنجاب پولیس کا قانونی مقدمات، استغاثوں کا سامنا کرنیوالے پولیس ملازمین کی مالی مدد کیلئے احسن اقدام
آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے 13 پولیس ملازمین میں کیسز پر آنے والے اخراجات کیلئے 56 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے،
پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی بننے والے قانونی مقدمات اور استغاثوں کا سامنا کرنیوالے پولیس ملازمین کی مالی مدد کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران و اہلکاروں کو خصوصی لیگل انڈوومنٹ فنڈ سے کیس اخراجات کیلئے مالی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اسی مناسبت سے آئی جی پنجاب نے سی پی او میں منعقدہ تقریب میں مختلف اضلاع کے 13 پولیس ملازمین میں کیسز پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کیلئے 56 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی بننے والے مقدمات کا سامنا کرنے والے پولیس ملازمین کی مدد کیلئے گذشتہ سال 10کروڑ روپے سے لیگل اندوومنٹ فنڈ قائم کیا تھا جس سے اب تک 01 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم متاثرہ پولیس ملازمین کو ادا کی جا چکی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فرائض کے دوران قانونی مقدمات کا سامنا کرنے والے ملازمین کی ہر ممکن سپورٹ کر رہے ہیں اور محکمہ کی خاطر استغاثوں کا سامنا کرنے والے کسی افسر یا اہلکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسے قانونی مسائل کے شکار پولیس ملازمین کی مدد کیلئے انڈوومنٹ فنڈ میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے کسی ملازم کو اب اپنا گھر، زمین، یا بیوی کا زیور نہیں بیچنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے انسپکٹر محمد ثاقب عباسی کو لیگل ایڈ کی مد میں 05 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا، جھنگ کے شہید اے ایس آئی محمد عارف اور شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام جعفر کی بیوہ کو 05 لاکھ روپے فی کس ادا کئے گئے، ڈی جی خان کے اے ایس آئی خاندو خان کو 05 لاکھ، سب انسپکٹر نوید یاسین کو 04 لاکھ دئیے گئے، لودھراں کے انسپکٹر عبدالطیف، ایس آئی خالد طاہر کو کیس کے اخراجات کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لودھراں کے سب انسپکٹر فراز خان، اے ایس آئی محمد ارشاد کو بھی 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبلز محمد اشفاق کو 03 لاکھ، محمد ارشد کو 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل زاہد رسول کو 05 لاکھ اور کانسٹیبل محمد عباس کو 02 لاکھ روپے دیئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ کی خاطر کیسز بھگتنے والے ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1201)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 5, 2024