پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل
گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 02 مقدمات درج، 32 افراد کو وارننگ جاری، ترجمان پنجاب پولیس
498 قانون شکنوں کو 08 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 02 مقدمات درج کئے گئے، 32 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ 498 قانون شکنوں کو 08 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی01، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 398 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3198 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3761 مقدمات درج کئے گئے۔ 7472 افراد کو وارننگ جاری، 39400 افراد کو 09 کروڑ، 77 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2057، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 34133، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1404جبکہ دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5169 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 466 کو تھانوں میں بند کیا گیا اور 01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 74 ہزار 691 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 71 ہزار 271 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 107 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1200)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, December 4, 2024