آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی،
لاہور کے 29، فیصل آباد کے 05، ملتان کے 07 جبکہ گوجرانوالہ کے 05 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر (TO) کے عہدے پر ترقی دی گئی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر ٹریفک وارڈنز کے 17 ویں گریڈ میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے 29، فیصل آباد کے 05، ملتان کے 07 جبکہ گوجرانوالہ کے 05 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر (TO) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سینئر ٹریفک وارڈنز کے 17 ویں گریڈ میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈن، سینئر ٹریفک وارڈنز اور پروموشن پانے والے افسران(TOs) کے نام ویڈیو پیغام میں ترقی پانے والے سینئر ٹریفک وارڈنز کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 20 سال پہلے ٹریفک وارڈنز پولیس میں induct کئے گئے، تاہم کوئی سروس سٹرکچر موجود نہیں تھا، آج الحمدللہ ہم حکومت پنجاب کے شکرگذار ہیں کہ سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں یعنی ڈی ایس پی کے برابر ترقی دی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران اپنی خدمات محکمہ پولیس میں جاری رکھیں گے۔ لاہور،  ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور آنے والے دنوں میں راولپنڈی میں بھی انشاء اللہ انکی سیٹیں موجود ہیں یہ افسران سینیارٹی کے لحاظ سے پروموٹ ہوتے جائیں گے، یوں یہ پولیس سروس کا انتہائی اہم جزو عوام کی خدمت کرتا رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام ٹریفک وارڈنز، سینئر ٹریفک وارڈنز اور (TOs) کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران اپنا کام مزید محنت سے جاری رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1199)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 4, 2024