آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر عہدے پر پروموٹ ہونے والے 56 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگا دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 56 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والوں افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں راولپنڈی ریجن کے سب انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے گئے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 02 سال کے دورانیہ میں 26 ہزار سے زائد محکمانہ پروموشن دی گئی ہیں، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر رینک پر پروموشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ آج پروموشن بورڈ کے اجلاس میں سینئر ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا اسی ماہ سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز اور ڈی ایس پی کے عہدے پر مزید ترقیاں ہوں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انسپکٹر لیگل کی پوسٹ کو ریگولر، عمر کی حد میں اضافہ جبکہ امتحانی نمبرز کو 700 سے کم کرکے 300 کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے گذشتہ چند ماہ میں دہشت گردوں کا 16واں حملہ ناکام بنایا ہے پنجاب پولیس ان ترقیوں کے جواب میں دہشت گردوں، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ وشر پسند عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے، تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک سمیت سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1198)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, December 4, 2024