پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) نے ماہِ نومبر 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
610 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران گرفتار، 272 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد
ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 25 ہزار 5 سو 88 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے پر عزم اور مسلسل مصروف عمل ہے۔ پی ایچ پی نے ماہِ نومبر 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2.9 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 610 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.3 ملین گاڑیاں چیک، 272 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 25 ہزار 5 سو 88 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1035 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 07 ہزار 6 سو 30 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، پی ایچ پی نے 31 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا، 291 عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 10278 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 13781 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 62 مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں سے 1711 لیٹر شراب، 13050گرام چرس اور 1027 گرام افیون برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1194)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, December 3, 2024