پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم کامیابی، 01 خطرناک ڈاکو ہلاک

پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم کامیابی، 01 خطرناک ڈاکو ہلاک
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلے میں رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 01 خطرناک ڈاکو کو کیفرکردار تک پہنچا دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کے شہری کو لوٹنے کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت فاروق چانڈیہ سکنہ پکا چانڈیہ سندھ کے نام سے ہوئی، مسلح ڈاکوؤں نے کچہ کے علاقے مقبول موڑ کے قریب شہری عبد الرشید عباسی کے گھر پر واردات کی نیت سے حملہ کیا، پولیس کی بھاری نفری نے اطلاع پا کر بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ فوری ریسپانس کیا، ملزمان کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو فاروق چانڈیہ ہلاک ہوا، ہلاک ڈاکو کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فصلوں میں فرار ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ ہلاک ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسی متعدد سنگین وارداتوں میں سندھ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں، پولیس ٹیم نے تمام علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں ایس ایچ اوز تھانہ بھونگ، کوٹ سبزل، انچارج سی آئی اے ٹیم، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب آپریشن پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1193)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 3, 2024