وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن،پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی
رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ سے زائد چھاپے، 61164 ملزمان گرفتار، 53708 مقدمات درج۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ سے زائد چھاپے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 61164 ملزمان گرفتارہوئے اور 53708 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 34319 کلوگرام چرس، 1167 کلو گرام ہیروئن، 1607 کلو افیون، 469 کلو آئس اور08 لاکھ 86 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی،نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے آپریشنز بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 9175 چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 9470 ملزمان گرفتا رہوئے اور 9174 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 7163 کلوگرام چرس، 359 کلو گرام ہیروئن،426 کلوگرام افیون، 165 کلو گرام آئس اور 63 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1192)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, December 3, 2024