صوبہ بھر میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن، 6مقدمات درج

Dec 03, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 06 مقدمات درج کئے گئے۔ 447 افراد کو 07 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے اور31 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 348 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4477 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 372 کو تھانوں میں بند جبکہ 07 گاڑیوں کے فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔  

(روز نامہ پاکستان)

*************************