لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرنگرانی پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی بھتہ خور گینگ کے اہم رکن اشتہاری مجرم ذیشان انورکو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا اشتہاری ذیشان انور بدنام زمانہ بھتہ خور فواد منیر عرف فادی جٹ کا کارندہ ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خطرناک اشتہاری ذیشان انور گھکڑ منڈی پولیس کو 3 برس سے مطلوب تھا۔پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے سعودی پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی سے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری ذیشان انور کو بذریعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
