لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی بہترین علاج و جلد از جلد بحالی کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 06 متاثرہ بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ اور بون میرو سرجریز کیلئے 88 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد ارشد کی 03 سالہ بیٹی ام فروا کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل ندیم احمد کے 03 سالہ بیٹے محمد کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ کانسٹیبل عبدالحمید کے 04 سالہ بیٹے محمد ارحم کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے ٹریفک وارڈن محمد احد رشید کے 03 سالہ بیٹے احمد بلال کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد حسن کی 04 سالہ بیٹی آمنہ بلال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد حفیظ کے 05 سالہ بیٹے طیب حفیظ کے کوکلئیر امپلانٹ آلات کی خریداری کیلئے 73 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد پانچوں بچوں کی سماعت کا مسئلہ حل ہو جائے گا، بیماری سے صحت یابی کے بعد تمام بچے نارمل زندگی اور تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل سنواریں گے پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ و ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************