پنجاب میں مجرمانہ کارروائیوں کیلئے ایمبولینسز استعمال ہوسکتی ہیں، رپورٹ

Dec 01, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کی طرف سے مجرمانہ کاروائیوں کے لئےایمبولینسز کے استعمال بارے سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کےبعدپولیس اور محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ نے پالیسی مرتب کر لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ایمبولینسزکے ذریعےاشتہاری ملزمان ایک شہرسےدوسرےشہرمیں سفرکرسکتےہیں ، ایمبولینس کی شہرکےداخلی وخارجی راستوں پربغیرچیکنگ کےموومنٹ آسان ہے ،ایمبولینس کو جرائم پیشہ افراد کیساتھ شرپسند بھی آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کے مطابق شہر میں تمام این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کی ایمبولینسز کا سکیورٹی آڈٹ ہو گا۔ اس حوالے سے جاری احکامات کے بعد لاہورپولیس نےپرائیویٹ این جی اوزکےزیراستعمال ایمبو لینسزکا ڈیٹاضلعی انتظامیہ سےمانگ لیا ۔ ایمبولینس کی ملکیت اور اس کو چلا نےوا لے ڈرائیورزکاکریمینل ریکارڈچیک کیاجائیگا ۔

(روز نامہ جنگ)

**************************