آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 06 مقدمات درج،447 افراد کو 07 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 06 مقدمات درج کئے گئے۔ 447 افراد کو 07 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے اور31 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 348 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3176 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3741 مقدمات درج کئے گئے۔ 7411 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 38415 افراد کو 09 کروڑ، 63 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2051، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 33343،صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1395 جبکہ دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4477 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 372 کو تھانوں میں بند جبکہ 07 گاڑیوں کے فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کئے گئے، تر جمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 64 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 70 ہزار 253 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 101 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1188)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, December 2, 2024