پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے دوران 23 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز صوبہ بھر میں شہریوں کوپولیسنگ خدمات کی باآسان فراہمی میں مصروف عمل ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں سال کے دوران 23 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 06 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 4333 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 02 لاکھ 03 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا،27 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 01 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 74 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 5336 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 01 لاکھ 07 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 229 ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 93 ہزار سے افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 2896 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن (ROPE) کروائی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں پولیسنگ سروسزکو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1187)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 2, 2024