لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سموگ ایس او پیز کی خلاف 3260 ورزی پر سخت کارروائیاں جاری،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 07 مقدمات درج کئے گئے اور 02 ملزمان گرفتار ہوئے، 477 افراد کو 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 30 کو وارننگ جاری کی گئی فصلوں کی باقیات جلانے کی 01، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 392، اینٹوں کے بھٹوں کی 03 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3132 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3730 مقدمات درج کئے گئے 7326 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 37487 افراد کو 09 کروڑ، 28 لاکھ روپے سے زائد جلرمانے کئے گئے 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5187 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 603 کو تھانوں میں بند کیا گیا اور 07 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
