Nov 30, 2024
لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 8 مقدمات درج کئے گئے اورایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، 438 افراد کو7 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 28 کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 345، اینٹوں کے بھٹوں کی5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5686 گاڑیوں کے چالان جبکہ 459 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**************************