رواں سال مختلف وارداتوں میں مطلوب 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد مجرم گرفتار

Nov 29, 2024

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب2 لاکھ 17 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کر لئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 23 ہزار 647 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے جس میں اے کیٹیگری کے 22396اوربی کیٹیگری کے 101251 اشتہاری شامل ہیں۔ 61 ہزار 238 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 5954 اور بی کیٹیگری کے 55284 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 32 ہزار 453 عادی مجرم بھی گرفتار ہوئے،اے کیٹیگری کے 13624، بی کیٹیگری کے 18829 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔سنگین جرائم میں مطلوب 92 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 63 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے جن میں 24811 اشتہاری مجرمان، 25441 عدالتی مفرور اور 12897 عادی مجرم شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************