انسداد سموگ کریک ڈاؤن، 11مقدمات درج، 3ملزم گرفتار

Nov 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل،صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 11 مقدمات درج کرتے ہوئے 03 ملزمان گرفتار کئے۔ 454 افراد کو 07 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،32 کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 05، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 356، اینٹوں کے بھٹوں کی 01 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

***************************