پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

Nov 28, 2024
 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1560 کلاشنکوف،  39485 پسٹل، 3352 بندوقیں، 2936 رائفلز، 733 ریوالور برآمد کئے گئے، ساتھ ہی ساتھ ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 127 کلاشنکوف، 8480 پسٹل، 592 رائفلز، 321 بندوقیں اور 95 ریوالور، ملزمان کے قبضے سے 47 ہزار گولیاں، سینکڑوں کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے،سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
(روز نامہ انصاف)
***********************