Nov 27, 2024
رحیم یارخان ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی ہنی ٹریپ سیلز کی کارروائی ،دو محنت کشوں کے اغوا کی کوشش ناکام، گزشتہ روز پولیس نے ایڈوانس انفارمیشن رپورٹ پر ملتان کے عاشق حسین جسے ڈاکوؤں نے ہائی ایس کی خریداری کے لیے جبکہ لاہور کے محنت کش محمد علی کو ٹریکٹر رنگ کروانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ہنی ٹریپ کرتے ہوئے کچہ کی جانب بلوا رکھا تھا کو لوکیشن پر جانے سے روک کر اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا۔
(روز نامہ جنگ)
****************************