پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 06 مقدمات درج، ملزمان گرفتار، 479 افراد کو 09 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانے عائد، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے پولیس ٹیمیں مصروف عمل ہیں اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 06 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔479 افراد کو 09 لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 40 کو وارننگ جاری کی گئی فصلوں کی باقیات جلانے کی 15، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 387 ، صنعتی سرگرمی کی 04، اینٹوں کے بھٹوں کی 05، دیگر مقامات کی 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3716 ملزمان گرفتار ہوئے اور 3735 مقدمات درج کئے گئے، 7380 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 37975 افراد کو 09 کروڑ ، 56 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2049، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 33001 ، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1395، دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5232 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 405 کو تھانوں میں بند کیا گیا اور 05 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 59 ہزار 528 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 69 ہزار 881 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 94 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1183)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, December 1, 2024