وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن : پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن : پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1581 کلاشنکوف، 39818 پسٹل، 3398 بندوقیں، 2982 رائفلز اور 744 ریوالور بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کئے گئے ، اس کے علاوہ ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں تقریبا 03 لاکھ گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے، صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 127 کلاشنکوف، 8543 پسٹل، 593 رائفلز، 323 بندوقیں اور 100 ریوالور اور تقریبا 48 ہزار گولیاں، سینکڑوں کارتوس ملزمان کے قبضے سے برآمد کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک ویڈیوز میں  اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے،  آر پی اوزاور ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1182)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 1, 2024