سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 6301 گینگز کا خاتمہ، 15 ہزار 741 مجرمان گرفتار کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن تیزی سے جاری ہے، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6301 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 15 ہزار 741 مجرمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 04 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، مال مسروقہ میں 1786 گاڑیاں، 26858 موٹر سائیکلیں، 2387 تولے سونا ، 10830 موبائل فونز، 5786 مال مویشی سمیت دیگر مال برآمد کیا گیا جسے مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 06 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 3473 گینگز کا خاتمہ کیا گیا اور 7983 ملزمان گرفتار کئے گئے ، مجرمان کے قبضے سے 02 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔ لاہور میں 983 گاڑیاں، 15174 موٹر سائیکلیں، 5553 موبائل فون ، 212 تولے سونا اور 131 مال مویشی برآمد کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی 26858پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈکیتی، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1179)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, November 30, 2024