تھانہ گنڈا سنگھ والا قصور میں زیرحراست بھائی کو چھڑانے کے لئے خاتون کا مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں زیرحراست بھائی کو چھڑانے کے لئے بضد خاتون کے مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کا ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور پولیس کی طرف سے ناروا رویہ کا الزام ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1178)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, November 30, 2024