آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد، تعمیر ہونے والے ٹریفک میس کا افتتاح کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد، تعمیر ہونے والے ٹریفک میس کا افتتاح کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی کاوش سے تعمیر ہونے والے ٹریفک میس کا افتتاح کیا اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشن سمیت سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ون ونڈو  لائسنسنگ مرکز کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ون ونڈو مرکز پر مرکز پر لائسنسنگ  سے متعلقہ سہولیات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔انہوں نے شہریوں سے لائسنسنگ سے متعلقہ فراہم کی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔آئی جی پنجاب نے ون ونڈو مرکز کے عملے کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بہترین سہولیات کی فراہمی و سروس ڈیلیوری کی ہدایت کی۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1177)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, November 29, 2024