آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی سینئر صحافی علی ساہی کو لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد۔
آئی جی پنجاب نے لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی کے الیکشن میں جیتنے والے دیگر عہدیداران کو بھی مبارک باد دی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر صحافی علی ساہی کو لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔آئی جی پنجاب نے لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی کے الیکشن میں جیتنے والے دیگر عہدیداران نو منتخب سینئر نائب صدر حماد اسلم، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ، نائب صدر احمر کھوکھر، فنانس سیکرٹری عمر یعقوب، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان، گورننگ باڈی کی نشست پر جیتنے والے ممبران حسن خالد، مرزا رمضان بیگ،خرم ملک، علی چوہدری اور فراز نظام کو بھی مبارک باد دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ہمارے لیے اہم اور قابل احترام ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تشکیل سے پولیس اور جرنلسٹ برادری کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مزید مستحکم ہو گی، آئی جی پنجاب نے امید ظاہر کی کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کرائم رپورٹرز کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم رپورٹرز اصلاح معاشرہ، امن کے قیام اور جرائم کے تدارک کے لئے پنجاب پولیس کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کو پرامن معاشرے کے قیام میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1176)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************