پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل
گذشتہ روز08 مقدمات درج، 01 ملزم گرفتار، 438 افراد کو 07 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے اور انسدادسموگ کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 08 مقدمات درج کئے گئے اور01 ملزم کو گرفتار کیا گیا، 438 افراد کو 07 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 28 کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 345، اینٹوں کے بھٹوں کی 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایاکہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3128 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3723 مقدمات درج کئے گئے۔ 7293 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 97144 افراد کو 09 کروڑ، 18 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1998، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 32252، صنعتی سرگرمی کی 354، اینٹوں کے بھٹوں کی 1384، دیگر مقامات کی 332 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5686 گاڑیوں کے چالان جبکہ 459 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 49 ہزار 109 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 68 ہزار 873 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1173)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, November 29, 2024