پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی بہترین علاج و جلد بحالی کیلئے مصروف عمل۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے 98 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی زیر نگرانی پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھتے ہوئے بہترین علاج و جلد بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔ پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ نہ صرف ملازمین کو طبی اخراجات میں ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کی صحت یابی کیلئے مہنگی سرجریز کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ05 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے 98 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیور کانسٹیبل محمد بلال کے 05 سالہ بیٹے زین العابدین کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے، سکیورٹی کانسٹیبل محمد وقاص کے 03 سالہ بیٹے محمد سعد کے والدین کو کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے، کانسٹیبل شاہد محمود کی 03 سالہ بیٹی ارزا شاہد کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل محسن علی کے 04 سالہ بیٹے سفیر احمد کو کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ کانسٹیبل فواد صادق کے 02 سالہ بیٹے محمد حسن کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد پانچوں بچوں کی سماعت کا مسئلہ حل ہو جائے گا،بیماری سے صحت یابی کے بعد پانچوں بچے نارمل زندگی اور تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل سنواریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اس سے قبل لگ بھگ 20 سے زائد ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروا چکی ہے ساتھ ہی ساتھ لاکھوں روپے مالیت کی اسیسریز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت تھیلیسیمیا اور سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں ماہانہ وظائف فراہم کیے جارہے ہیں، پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ و ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1172)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, November 29, 2024