پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی، اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتار
رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو قطر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اشتہاری غلام مصطفٰی نے گذشتہ برس تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں قطر فرار ہوگیا اور ایک برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے اشتہاری غلام مصطفٰی کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور قطر پولیس کے ساتھ کوارڈینیشن سے ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم آج رات اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈ کرے گی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کامیاب کاروائی پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1171)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, November 28, 2024