پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل

پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 11 مقدمات درج، 03 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔ پولیس ٹیمیں شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 11 مقدمات درج کرتے ہوئے 03 ملزمان گرفتار کئے۔ 454 افراد کو 07 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،32 کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 05، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 356، اینٹوں کے بھٹوں کی 01 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3125 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 3687 مقدمات درج کئے گئے۔7213 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 99917 افراد کو 09 کروڑ، 78 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 1995، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 32082، صنعتی سرگرمی کی 352، اینٹوں کے بھٹوں کی 1381، دیگر مقامات کی 332 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4820 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 453 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 43 ہزار 423 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 69 ہزار 314 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1170)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 28, 2024