پنجاب پولیس راجن پور کا سرکل بنگلہ اچھا میں لنڈ گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن، 03 مغوی بازیاب،
راجن پور پولیس نے کچہ ایریا تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں 03 مغویوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس راجن پور نے سرکل بنگلہ اچھا میں لنڈ گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 03 مغوی بازیاب کروالیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس نے کچہ ایریا تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں 03 مغویوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں نے03 شہریوں کو اغوا کیا جس پر پولیس ٹیم نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو راجن پور پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر شدید فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور راجن پور پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ کامیاب پولیس آپریشن کے نتیجے میں مغویان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بنگلہ اچھا آپریشن میں مغویوں کی بازیابی پر راجن پور کو پولیس کو شاباش دی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1167)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, November 27, 2024