وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن: پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن: پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ہدایت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1560 کلاشنکوف،  39485 پسٹل، 3352 بندوقیں، 2936 رائفلز، 733 ریوالور برآمد کئے گئے، ساتھ ہی ساتھ ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 127 کلاشنکوف، 8480 پسٹل، 592 رائفلز، 321 بندوقیں اور 95 ریوالور، ملزمان کے قبضے سے 47 ہزار گولیاں، سینکڑوں کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئیں۔
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے،سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے اور آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1165)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 27, 2024