شرپسندوں کے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، فورسز پر حملے و تشدد کا معاملہ،
شرپسندوں کے پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کا 01 اہلکار شہید، 170 سے زائد زخمی ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 27 نومبر: شرپسندوں کے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، فورسز پر حملے و تشدد کا معاملہ، وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک سمیت مختلف اضلاع میں شرپسندوں کے پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کا 01 اہلکار شہید اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شرپسند عناصر کے تشدد، فائرنگ سے پنجاب پولیس کے متعدد افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے، شرپسند عناصر نے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، 01 پولیس وین جلائی گئیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کیلئے شہادت پانے والے فورسز کے جوانوں، بہادر غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شرپسند جتھے آتشی اسلحے، سنائپر رائفلز، پٹرول بموں، خطرناک اسلحہ سے لیس تھے۔ پولیس اور فورسز نے مسلح جتھوں کو کنٹرول کے لئے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کو بہرصورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور شرپسندوں کی شناخت و گرفتاری یقینی بنانے کیلئے جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز، فیشئیل ریگننیشن، جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے، امن و امان کے قیام، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر علاج زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سینئر افسران زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1162)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Wednesday, November 27, 2024