آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 25 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کر دیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 25 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کر دیے
 تقرری کے منتظر 14 اے ایس پیزا ور 11 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقرری کے منتظر 14 اے ایس پیزا ور 11 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر اے ایس پی زمان علی کو ایس ڈی ایس پی او مری راولپنڈی،اے ایس پی راجیندر کو ایس ڈی پی اوگلبرگ فیصل آباد،اے ایس پی فضل الرحمان سیفی کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد،اے ایس پی آغا فصیح الرحمان کو ایس ڈی پی او صدر بہاولپور،اے ایس پی سید دانیال حسن کو ایس ڈی پی او  رینالہ خورد اوکاڑہ،اے ایس پی ہلار خان چانڈیو کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان،اے ایس پی روزین تاج رئیسانی کو ایس ڈی پی او صدر ساہیوال،اے ایس پی انعام اللہ کو ایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان،اے ایس پی فراست اللہ آفریدی کو ایس ڈی پی اوحسن ابدال اٹک،اے ایس پی حسن بلال کو ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ،اے ایس پی مس سارہ علی ہاشمی کو ایس ڈی پی او صدر چکوال،اے ایس پی سردار عثمان سلیم کواے ایس پی آپریشنز رائیونڈ لاہور،اے ایس پی وقار احمد کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا،اے ایس پی مس راحلیہ اقبال کو اے  ایس پی آپریشنز نولکھا لاہورتعیناتی کے احکامات جاری کیے گیے ہیں جبکہ ایس ڈی پی او مری ڈی ایس پی عبدالستار خان کو ڈی او سی ٹی ڈی راولپنڈی،ایس ڈی پی اوگلبرگ فیصل آباد ڈی ایس پی وقار عظیم کوایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آباد، ایس ڈی پی اوحسن ابدال اٹک ڈی ایس پی افتخار احمدکو ایس ڈی پی او صدر اٹک، جبکہ ایس ڈی پی اوصدر اٹک ثناء اللہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون راولپنڈی،ایس ڈی پی او صدر چکوال ڈی ایس پی ندیم ملک کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سرگودھا، ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ ہاشم محمودکو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری گوجرانوالہ، ڈی ایس پی آپریشنز نولکھا لاہور فیاض حمید چوہدری کو ڈی ایس پی سکیورٹی ٹوسپیشل برانچ گورنر ہاؤس لاہور، ایس ڈی پی او صدرساہیوال تقی عباس اختر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اوکاڑہ،ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا غازی قیصر عباس کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا جبکہ ایس ڈی پی او صدر سرگودھاجاوید اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون فیصل آباداور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سرگودھا بابر ممتاز کو ڈی ایس پی ون بٹالین ٹو پنجاب کانسٹیبلری راولپنڈی کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1161)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, November 26, 2024