آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی جلدبحالی کیلئے مصروف عمل۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی جلدبحالی کیلئے مصروف عمل۔
03 متاثرہ بچوں کے علاج اور صحت یابی کیلئے درکار جدید کوکلئیر امپلانٹ آلات خریدنے کیلئے18لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس افسران واہلکاروں کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ اور سنگین بیماریوں میں مبتلاعلیل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے قوت سماعت سے متاثرہ 03 بچوں کے علاج اور صحت یابی کیلئے درکار جدید کوکلئیر امپلانٹ آلات خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عاطف محمود کے 06 سالہ بیٹے سالار احمد کو کوکلئیر امپلانٹ آلات کی فراہمی کیلئے ساڑھے 07 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ کانسٹیبل خرم شہزاد کے 08 سالہ بیٹے عثمان شہزاد کو جدید کوکلئیر آلات کی فراہمی کیلئے ساڑھے 07 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔سب انسپکٹر منصب منیر کے 03 سالہ بیٹے سمیع اللہ دلدار کو جدید کوکلئیر آلات کی فراہمی کیلئے پونے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ان رقوم سے متاثرہ بچوں کو جدید آلات سماعت فراہم کئے جائیں گے جن سے ان کی سماعت کا مسئلہ حل ہوگا اور وہ نارمل انداز میں اپنی زندگی گذار سکیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے اپنے ویلفیئر فنڈ سے مختلف اضلاع میں تعینات 20 سے زائد ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز بھی کروائی ہیں، کامیاب سرجریز کے بعد روبصحت بچے نارمل زندگی کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت تھیلیسیمیا اور سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں ماہانہ وظائف فراہم کیے جارہے ہیں جس سے ان بچوں کے والدین کی مالی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے اور ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ و ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1160)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 26, 2024