پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کا مشن،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب پولیس کی ویلفیئربرانچ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت نہ صرف ملازمین کے بچوں کو باقاعدگی سے طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کوبھی بیماریوں کے علاج میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی عامر بلال کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر اوراوکاڑہ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے، پی ایچ پی کے کانسٹیبل ظفر خان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل وارث علی اور ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ اے ایس آئی شاہد منظور اور ہیڈ کانسٹیبل حماد الرحمان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے تقریباً 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔سینئر کلرک طاہر ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ ظفر اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے تقریباً02 لاکھ روپے جاری۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح، مزید تعاون جاری رہے گا،آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1158)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, November 25, 2024